میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوٹری بیراج میں بڑا ریلا داخل، جامشورو میں 5 افراد ڈوب گئے

کوٹری بیراج میں بڑا ریلا داخل، جامشورو میں 5 افراد ڈوب گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دیہاتیوں نے ڈوبنے والی 4 خواتین اور بچے کی لاشیں نکال لیں،مرنے والوں کا تعلق لاشاری برادری سے ہے
جاں بحق افرادکی شناخت جیجی، نیشا، سونیا،اقرا، صفدر اورشاہدہ کے ناموں سے ہوئی، ایک مرد اور بچے کونکال لیا گیا
کوٹری(نامہ نگار)کوٹری بیراج میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا، جامشورو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دریائے سندھ کوٹری بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے، پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔جامشورو میں علی آباد کے قریب لنک روڈ انڑپورپر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پانی سے لاشیں نکال لیں جن میں 2 نوجوان لڑکیاں،2 خواتین اورایک بچہ شامل ہیں۔ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان تھا۔ذرائع کے مطابق تمام افراد لاشاری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں