میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن سے چوری کی گئی مہنگی گاڑی بینٹلی ملسن کراچی سے برآمد

لندن سے چوری کی گئی مہنگی گاڑی بینٹلی ملسن کراچی سے برآمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گاڑی منظم انداز میں اسمگل کرکے ڈی ایچ اے کراچی کے ایک گھر کے کارپورچ میں کھڑی کی گئی تھی ،کسٹمزحکام
گاڑی جمیل شفیع کیگھر میں موجود تھی، دستاویزات مانگنے پران کا کہنا تھاکہ انہیں گاڑی نوید بلوانی نے فروخت کی ہے
کراچی ( رپورٹ: عقیل احمد ) پچاس کروڑ روپے کی کار کس طرح لندن سے چرا کر کراچی لائی گئی اور پھر فلمی انداز میں اس کار کی کراچی میں رجسٹریشن کرائی گئی اور کس طرح کسٹم حکام نے ایک دوست ملک کی اطلاع پر گاڑی برآمد کی اس کی پوری کہانی منظر عام پر آگئی ہے کسٹم حکام نے کراچی کے ایک پوش علاقہ میں چھاپہ مار کر لندن سے چرا کر کراچی درآمد کرنے والی بینٹلی ملسانی وی ایٹ ( V8 ) کار برآمد کرلی لندن میں اس کار کا نمبر LG 64YBK تھا وہیکل ایڈنٹیفکیشن نمبر SCBBA63Y7FC001375 تھا یہ کار لندن شہر سے 19 اکتوبر 2019ء کو لندن کے علاقہ پیڈنگٹن گرین پولیس اسٹیشن پارٹ آف سی آئی ڈی سے چراکر اس کے محکمہ ایکسائیز سندھ سے کاغذات بنائے گئے پھر اس کار کو سیکنڈ ہینڈ قرار دے کر کراچی درآمد کی گئی اس کار کی قیمت 50 کروڑ روپے ہے جس پر 30 کروڑ روپے ٹیکس واجب الادا ہے جس کو تاحال ادا نہیں کیا گیا کراچی میں نمبر پلیٹ BRS279 لگاکر چلائی گئی جس کو محکمہ ایکسائیز کراچی سے رجسٹر کرائی گئی جس کا رنگ لائٹ گرے ہے انجن نمبر CKB304693ہے کار کے اصل مالک کا نام ایچ ای الیگزینڈر بوریسوف پریشکوف ہے ایف بی آر نے کیس نمبر ASO 105 /2025-VEH-HQ کے تحت جمیل شفیع ، نوید بلوانی ، نوید یامین اور محکمہ ایکسائیز کی موٹر رجسٹریشن ونگ کے افسر شامل ہیں کسٹم انٹیلیجنس نے ایک دوست ملک کی اطلاع پر 15B، ساؤتھ 10th اسٹریٹ ڈی ایچ اے کراچی میں چھاپہ مارکر کاربرآمد کرلی جس کے بعد زیر دفعہ 162 آف کسٹم ایکٹ 1969ئ￿ کے تحت جیوڈیشل میجسٹریٹ VI ضلع جنوبی کراچی سے سرچ وارنٹ جاری کیا گیا جس کے بعد صلاح الدین وزیر ، اطہر جمانی ، اظہر ملک ، مہوش خان اور طالب حسین پر مشتمل کسٹم ٹیم نے مذکورہ ایڈریس پر چھاپہ مارکر مذکورہ گاڑی برآمد کرلی جس گھر سے یہ گاڑی برآمد کی ہے اس گھر کا مالک جمیل شفیع ہیں یہ گھر میں موجود تھی جس نے لندن سے کار چوری کی تھی گھر کے مالک جمیل شفیع سے کہا گیا کہ وہ اس گاڑی کے دستاویزات فراہم کریں تو انہوں نے بیان دیا کہ انہیں یہ گاڑی نوید بلوانی نے فروخت کی ہے نوید بلوانی نومبر 2022ء تک تمام دستاویزات فراہم کرنے کے پابند تھے ان کا اطمینان بخش نہیں تھا جس کے بعد کسٹم کے دو افسران مہوش خان اور طالب حسین کی موجودگی میں گاڑی کو اپنے قبضے میں لیا گیا انہیں سرکاری گواہ بنایا گیا اس گاڑی کی چابی موجود نہیں تھی اس لئے کار کیریئر ( گاڑی اٹھانے والی ٹرک) سے گاڑی کو اٹھایا گیا اور ویسٹ وہارف کسٹم ہاؤس منتقل کیا گیا اس کے بعد نوید بلوانی کسٹم ہاؤس آئے مگر جب ان سے اس گاڑی کے دستاویزات طلب کئے گئے تو وہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے اب کسٹم حکام نے لندن پولیس سے رابطہ کرلیا ہے تاکہ ضروری کارروائی کے بعد اس گاڑی کو لندن بھیجا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں