میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فریال تالپورحلقے میں پہنچ گئیں، سیلاب متاثرین کااحتجاج ،راستہ روک لیا چور چور کے نعرے

فریال تالپورحلقے میں پہنچ گئیں، سیلاب متاثرین کااحتجاج ،راستہ روک لیا چور چور کے نعرے

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آصف زرداری کی ہمشیرہسیلابی صورتحال کے ایک ماہ بعد رتودیرو پہنچیں،بارشوں اور سیلاب سے متاثر لوگ مدد کے لئے چیختے رہے
ہمارا سب کچھ تبا ہ ہوگیا ہے ، آپ اتنے دن کہاں تھیں ؟ آپ خالی ہاتھ آئی ہیں اورجھانسوں سے پیٹ نہیں بھرتا،عوام کی دہائیاؒں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی چیئرپرسن فریال تالپورسیلابی صورتحال کے ایک ماہ بعد حلقے میں پہنچ گئی، سیلاب متاثرین نے امدادی سامان فراہم نہ کرنے پر فریال تالپور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راستہ روک لیا،چور چور کے نعرے لگائے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس 10 سے منتخب پیپلز پارٹی ایم پی اے فریال تالپور سیلابی صورتحال کے ایک ماہ بعد اپنے حلقے رتودیرو پہنچی، فریال تالپور کو دیکھ کر بارشوں اور سیلاب سے متاثر لوگ مدد کے لئے چیختے رہے، پی پی لیڈیز ونگ کی چیئرپرسن کے ساتھ موجود پی پی رہنما اور سیکیورٹی گارڈز لوگوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے لیکن لوگوں نے ان کی ایک بھی نہیں سنی ، بارش متاثرین نے کہا کہ ہمارا سب کچھ تبا ہ ہوگیا ہے ، آپ اتنے دن کہاں تھے ؟ آپ خالی ہاتھ آئی ہیں اورجھانسوں سے پیٹ نہیں بھرتا۔ لوگوں نے پیپلز پارٹی کی رہنما کے خلاف چور چور کے نعرے لگائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں