میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، سندھ حکومت کو اسلام آباد الیکشن کمیشن آنے کی ہدایت

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، سندھ حکومت کو اسلام آباد الیکشن کمیشن آنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سندھ حکومت کو سات ستمبر کو اسلام آباد الیکشن کمیشن آنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کا صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت جناب سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی تاج حیدر اور نثاراحمد کھوڑو کے خطوط جو انھوں نے الیکشن کمیشن کو ارسال کئے ، زیر غور آئے ان خطوط کے مطابق الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل51(5)کے تحت پابند ہے کہ صوبہ میں حلقہ بندی صرف اور صرف محکمہ شماریات کے طرف سے جاری کردہ سرکاری طور پر شائع شدہ آبادی کے اعدادو شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے کر سکتا ہے ۔ جب تک محکمہ شماریات آبادی کے حتمی اعدادوشمار شائع نہیں کرتا الیکشن کمیشن صوبہ سندھ میں حلقہ بندیاں نہیں کر سکتا۔اجلاس میں خطوط اور میڈیا میں آنے والے بیانات پربھی غورکیا گیا۔الیکشن کمیشن نے دفتر کو حکم دیا کہ گورنمنٹ آف سندھ کوچٹھی لکھی جائے اور انہیں مورخہ 7ستمبر 2020 ء دن 11بجے الیکشن کمیشن اسلام آباد آنے کی ہدایت کی جائے تاکہ الیکشن کمیشن حکومت سندھ کے سرکاری موقف کی سماعت کریاوراس پرقانون کے مطابق مناسب فیصلہ کیا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں