کلبھوشن جادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا حکم
شیئر کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17جولائی 2ہزار انیس کو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے سے متعلق وزارت قانون کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3ستمبر کی سماعت کا تحریری عبوری حکمنامہ جاری کردیا ،عبوری حکم نامہ چیف جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ عدالت انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت کو ایک اور موقع دے رہی ہے ۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے گزشتہ سماعت کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ فیصلے میں کہاگیاکہ فیئر ٹرائل کا حق ہر شخص کا بنیادی حق ہے ،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بھارتی حکومت کمانڈر کلبھوشن جادیو کا وکیل مقرر کرے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بھارتی حکومت عدالت میں کلبھوشن جادیو کا وکیل مقرر کرے ۔ عدالت نے کہاکہ 17جولائی 2ہزار انیس کو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہاکہ پاکستان بھارتی حکومت کو ایک مرتبہ پھر کلبھوشن جادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کا کہے ۔ عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کے رجسٹرار 6اکتوبر دوپہر 2بجے کیس کوسماعت کے لیے مقرر کرے ۔