میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت، پاکستان کی شدید مذمت

فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت، پاکستان کی شدید مذمت

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۰

پاکستان نے سویڈن اور ناروے میں قر آن کی بے حرمتی اور فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی کوئی توجہہ نہیں ہے

شیئر کریں

پاکستان نے سویڈن اور ناروے میں قر آن کی بے حرمتی اور فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی کوئی توجہہ نہیں ہے ،9 اگست کو پاکستانی ہندو خاندان کے 11 افراد پرسرار حالات میں راجھستان جودھ پور میں مردہ پاے گئے ،ہم پہلے بھی افغان امن عمل کی حمایت کر رہے تھے اور اب بھی حمایت جاری رکھیں گے ،امید ہے افغان امن عمل جلد بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی جانب پڑھے گا،کلبھوشن جادیو کیس میں پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے ،پاکستان کلبھوشن جادیو کے حوالے سے ایک اور قونصلر رسائی کی فراہمی کو تیار ہے ،بین الاقوامی سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں،چین پاکستان دوستی ایک گہری تزویراتی سمجھ بوجھ پر مبنی ہے ،ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے ضروری قانون سازی بھی کی ہے ، کسی بھی ملک کو ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنے دینا چاہیے ، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اور توسیع پسندانہ اقدامات خطے کے امن و امان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کو افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونیوالی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ ،علاقائی روابط میں اضافے سمیت باہمی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قران کریم کی بیحرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی بھی شدید مذمت کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی کوئی توجہہ نہیں ہے ،پاکستان نے بار ہا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی جانب توجہ دلائی،حالیہ بھارت چین تنازع بھارت کی جانب سے سرحدوں کے مسائل کو بات چیت سے نہ حل کرنے کی کوشیش کی جانب اشارہ ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 9 اگست کو پاکستانی ہندو خاندان کے 11 افراد پرسرار حالات میں راجھستان جودھ پور میں مردہ پاے گئے چونکہ بھارت میں مرنے والے پاکستانی شہری تھے لہذا اس کی شفاف تحقیقات کر کے تحقیقات کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے ،پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملے ہر فوری بھارتی حکومت سے رابطہ کیا۔ ترجمان نے کہاکہ افغان امن عمل پر پاکستان واحد ملک ہے جس نے شروع سے کہا کہ افغان مسلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے ،ہم پہلے بھی افغان امن عمل کی حمایت کر رہے تھے اور اب بھی حمایت جاری رکھیں گے ،امید ہے افغان امن عمل جلد بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی جانب پڑھے گا، افغانستان میں تمام فریقین افغان امن معاہدے کا اس کی اصلی صورت میں نفاذ کریں،پاکستان افغان امن عمل کیلئے پر عزم ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ کلبھوشن جادیو کیس میں پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے ،ہم بار ہا بھارتی حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور پاکستانی عدالتوں سے تعاون کریں،بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کرتے ہیں اگر وہ حاصل کرنا چاہیے ،شنگھائی تعاون تنظیم کے عمل کے حوالے سے پرعزم ہے ،9 ستمبر کو ایس سی او کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس کے حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کلبھوشن جادیو کے حوالے سے ایک اور قونصلر رسائی کی فراہمی کو تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں،چین پاکستان دوستی ایک گہری تزویراتی سمجھ بوجھ پر مبنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے ضروری قانون سازی بھی کی ہے ، کسی بھی ملک کو ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنے دینا چاہیے ۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتظامات ابھی کیے جا رہے ہیں، پاکستان گستاخانہ خاکوں پر معاملے کو متعلقہ حکومتوں سے متعلقہ سفارتی ذرائع سے اٹھا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اور توسیع پسندانہ اقدامات خطے کے امن و امان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں