ڈیل کی خبریں آرہی ہیں ، نواز شریف کا موقف واضح ہے ، جاوید ہاشمی
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
مسلم لیگ(ن)کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ ڈیل ہورہی ہے تاہم پارٹی قائد نواز شریف کا واضح موقف ہے کہ این آر او نہیں لیں گے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے پاس نہیں جائیں گے اور یہ بات طے ہے ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ این آر او دینے کی عمران خان کے پاس کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کب سے تحقیقات ہورہی ہیں مگر چارج نہیں لگا سکے ۔