کشمیر کا تنازع خطے کے امن و استحکام کیلئے مسئلہ ہے ، اسد مجید
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازع خطے کے امن و استحکام کے لیے مسئلہ ہے ، بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی روکنے کے لیے عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے ۔امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع خطے کے امن و استحکام کے لیے مسئلہ ہے ،کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیوں اور پابندیوں سے خطے کا امن خطرے میں ہے ۔پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگایا ہوا ہے ، مقبوضہ وادی میں ذرائع مواصلات مکمل طور پر بند ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہے ۔