میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی جبر سے نجات ، کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے فردوس عاشق

بھارتی جبر سے نجات ، کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے فردوس عاشق

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے ، ہر فورم پر مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ کی آمد کشمیریوں کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے ، مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں