ایل این جی کیس ، نیب نے اقبال زیڈ کو گرفتار کر لیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں ایک اور اہم شخصیت اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کر لیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی سوئی سدرن عمران شیخ ایل این جی کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ نیب کے مطابق کاروباری شخصیت اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نیب کراچی کی ٹیم نے اقبال زیڈ احمد کو کشمیر روڈ سے گرفتار کیا۔ اقبال زیڈ احمد کو لاہور سے کراچی منتقل کیا جائے گا اور ان سے ایل این جی کیس میں تفتیش کی جائے گی۔