میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا ،کراچی سے کچرے کا مسئلہ نہیں ، مصطفی کمال

مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا ،کراچی سے کچرے کا مسئلہ نہیں ، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی ) کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن کراچی سے کچرے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ساحل سمندر پر ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پاکستان میں کام کرنے اور بیسٹ ایوارڈ لینے کے بعد آج پیشیاں چل رہی ہیں، ہم پر پرائیویٹ پراپرٹی الاٹ کرنے کا الزام ہے ، مئیر پرائیویٹ پراپرٹی کیسے الاٹ کر سکتا ہے ، 10سال ڈھونڈنے کے بعد یہ کیس نکالا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم آج بھی کچرا اٹھانے کی بات کر رہے ہیں ، سیاسی جماعتیں خود کچھ نہیں کرتیں، ہر معاملے میں آرمی چیف کو لاتے ہیں ، آرمی چیف تمام اسٹیک ہولڈر کو ساتھ بٹھا کر ایک نظام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں روزانہ 13 ہزار ٹن کچراجمع ہورہا ہے ، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر کچرہ اٹھانا پڑے گا، صفائی کی کوئی مہم نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ اس شہر میں کوئی انتظامیہ نظر نہیں آتی جب بھی ٹریفک کے مسائل جنم لے رہے ہیں، یہ لوگ پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان کو اندازہ نہیں کہ ایک لاوا پک رہا ہے جس دن یہ لاوا پھٹے گا اس دن کوئی بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن کراچی سے کچرے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں