شہریوں کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز زیرغور
شیئر کریں
وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز دے دیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ و وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے گزشتہ ہفتے سے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی تجاویز سے آگاہ کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ابھی کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف سے مشروط۔وزارت خزانہ نے اپنی تجویز بجلی بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کرنے کا کہا ہے تاہم وزارت توانائی کی جانب سے کپیسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز دی گئی۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ سے زائد کمی ہوگی، اس مقصد کے لیے آئندہ 3 سے 5 برسوں کیلئے آئی پی پیز کو اکٹھی ادائیگیاں کردی جائیں، اس سے آئی پی پیز کی ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہوگا، وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے، وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لے کر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے۔