میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں کوئی ٹھوس چیز بن کر نہیں نکلی(علی امین گنڈا پور)

اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں کوئی ٹھوس چیز بن کر نہیں نکلی(علی امین گنڈا پور)

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سرکاری پوزیشن پر ہوں لہٰذا رابطے ہوتے ہیں لیکن کبھی کوئی ٹھوس چیز بن کر نہیں نکلی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کہتی ہم سے مذاکرات کرو لیکن ہم کہتے ہیں کہ تم تو حکومت ہی نہیں ہو، آپ سے کیا مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر اعلیٰ کے پی ایک آفیشل پوزیشن پر ہوں، میرے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن کبھی کوئی ٹھوس چیز بن کر نہیں نکلی، جب ان سے بات کریں گے تو ہم بھی اپنے شہیدوں کو نہیں بھولیں گے، ہم اپنی غلطیوں پر اور وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور نظریہ قید نہیں ہو سکتا، آئین کی پاسداری اور خودداری کے لیے قوم کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے، وہ ملک کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں، بانی چیئرمین نے ہمیشہ ملک کے لیے مذاکرات کا کہا اور ایک کمیٹی بھی بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا مجھ پر حملہ کروایا جائے گا اور پھر ہوا، پارٹی ختم کرنے کے لیے سازشیں ہوں گی، غلطی آپ کی ہو اور مجھ سے کہا جائے میں معافی مانگوں ایسا نہیں ہوگا، آپ آئیں بیٹھیں بات کریں میری غلطی ثابت کریں، جتنی غلطی ہوگی اتنی معافی بھی مانگ لیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، عندلیب عباس پارٹی چھوڑ کر گئیں تو ایک دن بھی جیل نہیں ہوئی، مراد راس کی 1800کالیں نکلیں اس حوالے سے مہم چلی لیکن وہ ٹی وی پر پروگرام کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں