میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پر میڈیا میں پابندی کے خلاف درخواست، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

عمران خان پر میڈیا میں پابندی کے خلاف درخواست، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی تقاریر پر میڈیا میں پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کی تقاریر پر میڈیا میں پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی طاہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم ہدایت کردیں تاکہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔ تقریر اور تصاویر پر پابندی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کا آرٹیکل 4 واضح ہے قانون کی موجودگی کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ پیمرا کی کارروائی خلاف قانون ہے۔ عدالت کو کیس سننا چاہئے تھا یہ آئینی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ عدالت نے چھٹیوں کے بعد درخواست سننے کا کہا ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وقت کی کمی ہے چھٹیوں کے بعد سنیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں