میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور: گیس لوڈشیڈنگ، سوئی نادرن گیس دفتر کے گھیراؤ کا اعلان

پشاور: گیس لوڈشیڈنگ، سوئی نادرن گیس دفتر کے گھیراؤ کا اعلان

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی یوتھ  خیبر پختونخوا نے گڑھی سکندر خان میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سوئی نادرن گیس دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ جماعت اسلامی یوتھ  کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد خلیل کے زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گڑھی سکندر خان میں گیس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ گیس پریشر کم ہونے اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہزاروں مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس مسئلے کے حوالے سے جی ایم سوئی نادرن گیس سے ملاقات بھی کی تھی تاہم یہ مسئلہ ابھی تک حل نہ ہوسکا۔ گڑھی سکندر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں گیس کی نئے پائپ لائن فوری طور پر بچھائے جائیں۔ 15اگست تک اگر مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو حیات آباد میں جی ایم سوئی نادرن گیس کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کی ذمہ داری گیس حکام پر ہو گی۔ سوئی نادرن گیس کے حکام کی جانب سے کئی بار یقین دہانی کے باوجود مسئلہ جو ں کا تو ں ہے۔ گڑھی سکندر خان میں ہزاروں مکین گیس کے پریشر کم ہونے اور لوڈشیڈنگ کے باعث ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ گیس کی پائپ لائنوں میں پانی آ رہا ہے جبکہ ہزاروں روپے کے بھاری بل ادا کیے جا رہے ہیں جبکہ گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں