میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کر دی۔ جمعہ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے اداروں کے خلاف تقریر اور جلائو گھیرائو کے مقدمے کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کر دی اور پی ٹی آئی رہنما کو 17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیر کے خلاف جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں نامزد ہیں، سابق وزیر کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں