ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ۔ ملیر کے سر سبز دیہات میں بحریہ ٹاون کی طرز پر سیٹلائٹ ٹاون تعمیر کرنے کی تیاریاں۔ اربوں روپے کی زمین ایم ڈی کے حوالے کی جائے گی۔ سینکڑوں دیھ ایم ڈی اے میں شامل ہوں گی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ترمیم کا بل تیار کیا گیا ہے جس کے تحت روینیو کی دیھ شاہ مرید۔ ماہیو نارا تھر۔ مٹھا گھر۔ بولھاڑی۔ کونکر۔ کارو کھو۔ کاٹھوڑ۔ امیلانو۔ دھابیجی۔ گھانگھر۔ لوہار کولنگ۔ شاہی چب اور دیگر دیھ کو کنٹرولڈ ایریا قرار دے کر سیٹلائٹ ٹاون کی جائے گی۔ مجوزہ بل میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1993 سیکشن 17 کے سب سیکشن (2) میں ایک نئی شق ڈالی گئی ہے۔ جس کے تحت کراچی کی 17 ریونیو دیہوں کو کنٹرولڈ ایریا قرار دیا گیا ہے۔ تاکہ ان دیہوں پرمشتمل سیٹلائٹ ٹاؤن وجود میں آ سکے۔ کنٹرولڈ ایریا کامطلب یہ ہے کہ جو علاقے جہاں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات اور تجاوزات کو روکا جائے گا. ان علاقوں کو منصوبہ بندی کے تحت ترقی دلوائی جائے گی۔ ایم ڈی اے میں ترمیم کا بل یکم آگست کو اسیمبلی میں پیش ہونا تھا لیکن بعض وجوہات کے باعث بل پیش نہیں کیا جبکہ بل اسیمبلی سے منظور ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملیر کے سینکڑوں سر سبز دیہات کو مسمار کرنے کا خطرہ ہے اور 17 دیھ پر مشتمل نیا شہر سیٹلائٹ ٹاون تعمیر کیا جائے گا اور یہ قیمتی زمین ریئل اسٹیٹ پراپرٹی ٹائیکون کے حوالے کی جائے گی۔