میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ،مزدوروں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار گورننگ باڈی ہائی جیک

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ،مزدوروں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار گورننگ باڈی ہائی جیک

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی گورننگ باڈی میں مخصوص عناصر خلاف ضابطہ شامل کرلیے گئے ، مزدوروں اور آجروں کے نمائندے ظاہر کیے جانے والے عبدالواحد شورو ، محمد خان ابڑو اور خلیل بلوچ اپنا تسلط برقرار رکھنے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ سندھ حکومت کی ہدایت کے برخلاف صوبائی وزارت محنت کے سیکریٹری لئیق احمد نے پراسرار انداز میں سیسی کی گورننگ باڈی تشکیل دے کر من پسند ممبران نامزد کردیے ہیں حالانکہ سندھ سوشل سیکورٹی ایکٹ 2016 ء کے تحت کسی بھی گورننگ باڈی کی تشکیل سے قبل سیکریٹری محنت پابند ہیں کہ وہ محنت کشوں اور آجروں کی ان فیڈریشن کی لسٹ ایک ماہ قبل جاری کریں جو سندھ حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن میں شامل ہوں لیکن اس اہم قانونی نکتہ کو یکسر نظر انداز رکھتے ہوئے سیکریٹری محنت کی جانب سے 2 اگست 2023 ء کو ایک نوٹیفکیشن نمبر SO(L-II)/8-23/2016-I جاری کیا گیا ، جس میں گورننگ باڈی کے 14 ممبران نامزد کیے گئے ۔ حیدر آباد سے مزدوروں کی نمائندگی کے لیے تیسری مرتبہ عبدالواحد شورو ، کوٹری سے آجروں کی نمائندگی کے لیے خلیل بلوچ کو دوسری مرتبہ نامزد کیا گیا جبکہ صوبائی وزیر سعید غنی کے ایڈوائزر محمد خان ابڑو کو بھی تیسری مرتبہ مزدوروں کا نمائندہ ظاہر کرکے ممبر گورننگ باڈی بنایا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤصوف اسٹیٹ بینک کے سابق ملازم باقاعدہ پینشن وصول کرتے ہیں ، مزدوروں اور آجروں کی کسی مستند تنظیم سے تعلق نہیں رکھتے ۔ ذرائع کے مطابق سکھر اور نوری آباد میں محنت کشوں کو برسوں سے نمائندگی کا حق نہیں دیا جارہا ہے جبکہ ترتیب کے لحاظ سے ایک مرتبہ حیدرآباد تو دوسری مرتبہ سکھر ، اسی طرح ایک مرتبہ کوٹری تو دوسری مرتبہ نوری آباد سے مزدوروں کے نمائندوں کو گورننگ باڈی میں نمائندگی کا حق حاصل ہے لیکن اس ضابطے کو جان بوجھ کر نظرانداز کرتے ہوئے مخصوص افراد کو شامل رکھا جاتا ہے تاہم اب سیسی کی غیر قانونی گورننگ باڈی کے خلاف محنت کشوں کی مختلف فیڈریشن نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں