میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں میںکتابیںپہنچانے میں ناکام

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں میںکتابیںپہنچانے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو سرکاری اسکولوں میں نصابی کتب پہنچانے میں ناکام، لاکھوں طلبا پریشانی کا شکار، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ اور پبلشر کی گٹھ کے باعث کتابوں کی ترسیل نہ ہو سکی، اسکولوں میں صرف 20 فیصد تک کتاب پہنچائے گئے، ذرائع، آغا سہیل ٹیکسٹ بک بورڈ کو تباہی کی جانب گامزن کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا، تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو سرکاری اسکولوں میں نصابی کتب پہنچانے میں ناکام ہوگیا ہے، نیا تعلیمی سال سندھ میں 1 اگست سے شروع ہو چکا ہے لیکن تاحال لاکھوں طلبا و طالبات سرکاری کتابوں سے محروم ہیں، روزنامہ جرات کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور نجی پبلشرز میں گٹھ جوڑ کے باعث نصابی کتب پہنچنے میں دیر برتی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق اسکولوں میں سرکاری کتابوں کی کمی کے بعد نجی پبلشرز مارکیٹ میں کتابوں کو بلیک پر مختلف بک سٹورز کو فروخت کرتے ہیں جو کہ من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ اور پبلشرز مابین ہونے والے گٹھ جوڑ کے بعد سرکاری اسکولوں میں نصابی کتاب پہنچانے میں جان بوجھ کر دیر برتی جا رہی ہے، دوسری جانب کتاب نہ ملنے کے باعث لاکھوں طلبائ￿ و طالبات سمیت ان کے والدین بھی پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ کی سرکاری اسکولوں میں داخلا کے انرولمینٹ کی 20 فیصد نصابی کتب کی ترسیل کی گئی ہے، واضع رہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کے عھدے پر آغا سہیل تعینات ہیں جس پر کرپشن کی سنگین الزامات ہیں اور دو بار عدالتی احکامات پر عھدے سے ہٹائے بھی چا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں