میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،پٹہ سسٹم مافیا کا سرغنہ شہزاد آرائیں بیرون ملک فرار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،پٹہ سسٹم مافیا کا سرغنہ شہزاد آرائیں بیرون ملک فرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کا سرغنہ شہزاد آرائیں بیرون ملک فرار ہوگیا۔شہزاد آرائیں کے بیرون ملک فرار ہونے سے پٹہ سسٹم سے منسلک ایس بی سی اے افسران اور بلڈر مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا کیخلاف بھی بڑی کارروائی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔شہزاد آرائیں کے ساتھ فیصل میمن بھی بیرون ملک فرار ہونے کی تیاری کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کی پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی اطلاعات کے بعد پٹہ سسٹم مافیا جڑے ایس بی سیاے افسران نے بیرون ملک فرار کی تیاریاں کر لی تھیںذریعے کا کہنا ہے کہ سسٹم مافیا کو ایسے اشارے مل رہے تھے کہ عبوری سیٹ اپ سے قبل انکے غلاف کارروائی ہو سکتی ہے جس کے بعد پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے بیرون ملک فرار کی منصوبہ بندی کی اورگزشتہ دنوں وہ اپنے پٹہ سسٹم کارندوں کو بغیر بتائے بیرون ملک فرار ہو گیا ذمہ دار ذریعے کا دعویٰ ہے کہ شہزاد آرائیں دبئی فرار ہوا ہے جہاں وہ کچھ عرصے قیام کے بعدکسی دوسرے ملک چلا جائے گا ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں کے بیرون ملک فرار ہونے کے دو روز بعد پٹہ سسٹم سے منسلک ایس بی سی اے افسران کو اس کے ملک سے فرار ہونے کا پتہ چلا جس پر اس کے کارندوںنے اس سے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ جن کو اپنی واپسی کی الگ الگ تاریخیں دی ہیں بعض افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ 8اگت کے بعد آئے گا جبکہ بعض افسران کو 15اگست کے بعد آنے کا کہا گیا ہے جبکہ شہزاد آرائیں نے اپنے قریبی حلقوں کو بتایا ہے کہ پٹہ سسٹم کے مرکزی کرداروں نے اسے بیرون ملک فرار ہونے کا کہا تھا اور اس کو بیرونعبوری سیٹ اپ آنے تک بیرون ملک سے سسٹم چلانے کا کہا ہے شہزاد آرائیں نے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا ہے کہ ان کا پارٹنر فیصل میمن بھی جلد بیرون ملک روانہ ہونے والا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں کے بیرون ملک فرار ہونے سے ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم کے افسران اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ بلڈر مافیا کو ان کی جانب سے پٹہ سسٹم کی دی جانے والی بھتہ کی رقم ڈوبتی ہوئی نظر آ رہی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ دو روز سے ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم سے جڑے افسران اہم سرکاری ریکارڈ غائب کر رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے شہر میں پٹہ سسٹم کے ساتھ ملکر غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا کے خلاف بھی بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہڈی جی ایس بی سی اے نے خود کو سارے معاملے میں کلیئرکرنے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ان کی جانب سیغیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں