ڈپٹی کمشنر کی چشم پوشی، شاہ فیصل زون تجاوزات مافیا کی جنت بن گیا
شیئر کریں
(رپورٹ : جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی کے ایم سی ڈی ایم سی ڈپٹی کمشنر کی مجرمانہ چشم پوشی شاہ فیصل زون تجاوزات مافیا کی جنت میں تبدیل ماہانہ کروڑوں کا لین دین جاری شہریوں نے مئیر کراچی سے فوری مداخلت کی اپیل کردی ادھر شہر اور شہریوں کا جینا دشوار ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کورنگی کے ایم سی سلیم رضا کی راشی و کرپٹ ٹیم ” جاوید ” نعمان ” آصف ” نور الامین نے رشوت بازاری کا بازار گرم کر رکھا ہئے جبکہ متعلقہ ڈی ایم سی عملہ ” امتیاز ” عاصم ” فراز ” رزاق ” نے پورے شاہ فیصل کو مافیا کے حوالے کردیا شاہ فیصل برج کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹھیلے لگوادئے ادھر شاہ فیصل ایک نمبر ناتھا خان گوٹھ اے ون تا ٹنکی تک شہریوں کا پیدل چلنا بھی تجاوزات مافیا نے ناممکن بنادیا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل جبکہ ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کیلے علاقہ نوگو ایریا میں تبدیل ہوکر رہ گیا دوسری طرف شاہ فیصل فوجی فاؤنڈیشن تا پونے تین نمبر تک کا علاقہ شہریوں کیلے ” نو واک زون ” میں بدل دیا گیا جبکہ پونے تین تا عظیم پورہ تک کا علاقہ پتھارا مافیا زون کی شکل اختیار کرگیا ادھر شاہ فیصل فیض الغفور مسجد والی سڑک سے متصل نالہ تجاوزات مافیا کو بھاری وصولیوں کے بعد غیرقانونی طور پر فروخت کردیا گیا جسکے عوض لاکھوں کروڑوں کا غیرقانونی بزنس کیا گیا یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس نالے کے اوپر غیرقانونی تعمیرات کے بعد نالے کی صفائی نہ ہونے کے سبب گندے پانی اور فضلے کی نکاسی بند ہونے کے باعث فضلہ اور پانی مکینوں کے گھروں میں داخل ہوگیا تھا جسکے سبب بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ایک بڑا بجٹ اس نالے پر قائم غیرقانونی تجاوزات و تعمیرات کو توڑنے مسمار کرنے پر سرف کرنا اور ایکسیوٹر سمیت بھاری مشینری کو بھی استعمال میں لانا پڑا پڑا جبکہ نالے کی نکاسی کی بندش کا ہفتوں عزاب شدید ترین بدبو تعفن اور گھروں میں موجود فضلے کی صورت میں سہنا پڑا اب پھر سے کے ایم کے راشی افسران نے اپنی جیبیں گرم کرتے ہوئے ان مسمار کی گئیں تجاوزات کو آباد کر کے گرم کیں ادھر اس پوری سڑک پہ نہ صرف مختلف کوچنگ سینٹرز نے اپنا بزنس تعلیم برائے تجارت کی آڑ میں نالے کی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کرتے ہوئے جگہ آگے تک بڑھا لی اور نالے کے اوپر تک غیرقانونی تعمیرات بناڈالی ان میں کوچنگ سینٹر ” ماسٹر کولیجیٹ ” رضوان اکیڈمی ” ایک ہسپتال جسکا نام ” میڈیکل سروس ” ہئے نے بھی نالے پر تعمیرات کرلی جبکہ دیگر کئی اسکولوں کی انتظامیہ نے بھی نالے پر تعمیرات کر ڈالی جبکہ اس کے باکل مخالف سمت والی سڑک پر بھی مکینوں نے غیرقانونی تجاوزات قائم کر لی اور غیرقانونی گاڑی پارک کے شیڈ بنالئے یاد رہے کہ شدید بارشوں کی صورت میں نکاسی آب کی صورتحال اگر بگڑی تو تمام نزلہ کے ایم سی اور نومنتخب مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سمیت نو منتخب چئرمینوں کے سر گرے گا مزکورہ غیرقانونی تعمیرات کے سبب پوری سڑک کے مکینوں نے بھی نالے پر تعمیرات کرتے ہوئے نالے کو بند کردیا شہریوں نے انسداد تجاوزات کا فرائض منصبی کے برخلاف اقدامات اور رشوت بازاری کو انکی پریشانیوں کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے انکے اس اقدام کو شہریوں پر ظلم قرار دیتے ہوئے محکمے انسداد تجاوزات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا شہریوں نے کہا ہئے کہ محکمے کے کالعدم ہونے سے کم از کم رشوت اور غیرقانونی وصولیوں کا دھندا تو بند ہوگا مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر کراچی ڈپٹی مئیر کمشنر کراچی سئنیر ڈائریکٹر تجاوزات اور نو منتخب چیئرمین سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے