میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون عمران خان کیخلاف کارروائی کافیصلہ

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون عمران خان کیخلاف کارروائی کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف جلد آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان، عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وفاقی کابینہ سے آج(جمعرات) منظوری لی جائے گی، ریڈ زون میں تحریک انصاف کو کسی صورت احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے بعد پی ٹی آئی کے عہدیداران کی فوری طور پر گرفتاریاں عمل میں لائی جانی چاہئیں، ان کے ملازمین کو گرفتار کر کے مزید تفصیلات حاصل کی جائیں، پی ٹی آئی سے 2013 کے بعد کی فنڈنگ کا بھی حساب لیا جائے۔ عمران خان ایک ملزم نہیں بلکہ اب مجرم بھی قرار دیا جا رہا ہے اور ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، پلوشہ بہرام اور فاروق ایچ نائیک، جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، مریم اورنگزیب، اعظم تارڑ، رانا تنویر، دیگر جماعتوں کے آفتاب شیرپاو، محمود خان اچکزئی، کشور زہرہ بھی شریک ہوئیں، اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک پر نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔جس میں قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکا کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا اور نام نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری آج (جمعرات) وفاقی کابینہ کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون میں تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کی 12 نکاتی چارج شیٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، عمران خان کے خلاف کئی چارجز کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پنجاب کے سابق سینئر وزیرمیاں محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمرعلی خان، سابق ایم پی اے سیما ضیا، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، کرنل ریٹائرڈ یونس علی رضا، طارق شیخ، سردار اظہر طارق کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین طاہراقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں