میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ممنوعہ فنڈنگ کیس ،فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم تشکیل

ممنوعہ فنڈنگ کیس ،فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چلینج کرنے کے معاملے پر چیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار رکنی قانونی ٹیم میں سابق اٹارنی جنرل انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چوہدری شامل ہیں جبکہ قانونی ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کرینگے۔ قانونی ٹیم کو پی ٹی آئی ممنوعیہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ قانونی ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے عمران خان سے منظوری لے گی، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل کی تیاری شروع کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں