میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادکشمیراسمبلی،پی ٹی آئی کے انوارالحق اسپیکر،ریا ض گجرڈپٹی اسپیکرمنتخب

آزادکشمیراسمبلی،پی ٹی آئی کے انوارالحق اسپیکر،ریا ض گجرڈپٹی اسپیکرمنتخب

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

چودھری انوارالحق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے سپیکر اور چودھری ریاض گجر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں ۔ منگل کے رورز ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی چودھری انوارالحق اور چودھری ریاض گجر 32،32 ووٹ لے کر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ۔ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سپیکر کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور اورر ڈپٹی سپیکر کی امیدوارنثاراں عباسی نے15 15, ووٹ لیے۔ فیصل ممتاز راٹھور پیپلز پارٹی اورنثاراں عباسی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار اسمبلی منتخب ہوئی تھی ۔ قبل ازیں آزادجموں وکشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان ، سابق وزرائے اعظم راجہ فارق حیدر ، ، بیرسٹر سلطان محمود اور دوسرے ارکان نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ۔ سبکدوش ہونے والے سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لے لیا۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری قانون ساز اسمبلی نے نو منتخب اراکین اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پڑ ھ کر سنایا۔ کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی سے شاہ غلام قادر نے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق اور پی پی کے نومنتخب ممبر اسمبلی جاوید بڈھانوی منگل کی صبح حلف اٹھانے نہیں پہنچ سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں