میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شناختی کارڈسے محروم افرادکی ویکسی نیشن شروع

شناختی کارڈسے محروم افرادکی ویکسی نیشن شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) روزنامہ جرأت کی خبر پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی، شناختی کارڈ سے محروم افراد کی ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن شروع کر دی گئی، سندھ کے مختلف شہروں میں بھی قومی شناخت سے محروم افراد کے لیے جلد ویکسین سینٹرز قائم کیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں قومی شناخت سے محروم افراد بھی اب ویکسین کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے، محکمہ صحت کے مطابق ابتدائی طور پر ایکسپو سینٹر میں ان افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے، جو شناختی کارڈ سے محروم ہیں، ایسے افراد اپنی تعلیمی اسناد، یا ب فارم کی بنیاد پر بھی ویکسین لگوا سکیں گے، کسی بھی قسم کی شناختی دستاویز نہ ہونے پر شخصی ضمانتی پر کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔ شخصی ضمانت نہ ہو تو فارم پر کر کے زیر استعمال موبائل نمبر پر بھی ویکسین لگوانے کی سہولت دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ سروس صرف اور صرف کراچی ایکسپو سینٹر میں فراہم کی جارہی ہے۔قومی شناختی کارڈ سے محروم افراد کی ویکسین سینٹر پر بائیومیٹرک کرواکر انہیں رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے، اب تک کراچی کے ایسے 2 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔واضح رہے 2 اگست کو روزنامہ جرأت نے اپنے شمارے میں ایک خبر شائع کی تھی جس میں کراچی میں مقیم 22 لاکھ بنگالیوں اور تارکین وطن کی قومی شناخت نہ ہونے پر کورونا سے بچاؤ سے متعلق حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی ویکسین سے محرومی کا ذکر کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں