سعودی عرب ، ایران کے درمیان ثالثی کا عمل بند نہیں ہوا ،وزیراعظم
ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہے لیکن بند نہیں ہوا۔یہ بات وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، ہم امن کی کوشش میں کامیاب رہے۔عمران خان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کی محاذ آرائی روکنے میں کامیاب رہا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ انٹرویو غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیا ہے جو مکمل طور پر 5 اگست بروز بدھ کو نشر کیا جائے گا۔