میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے ہزاروں اساتذہ تنخواہوں کیلئے احتجاج پر تیار

سندھ کے ہزاروں اساتذہ تنخواہوں کیلئے احتجاج پر تیار

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن(گسٹا)سندھ مہیسر کی قیادت میں کراچی پریس کلب پر ہونیوالے متوقع احتجاج اور دھرنے میں سندھ کے5اضلاع کے ادر کیڈر اساتذہ شریک ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اساتذہ رہنماں کا کہنا تھا کہ سال2012میں بھرتیوں کے بعد 9سال گذر جانے کے باوجود سندھ سرکار نے تنخواہیںجاری نہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے اور وہ کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، اساتذہ رہنماں کا کہنا تھا کہ وہ گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود احمد مہیسر کی ہدایت کا انتظار کر رہے ہیںاشارہ ملتے ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر آجائیں گے ۔کراچی میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر احمد پہلے ہی گسٹا مہیسر کے احتجاج کی حمایت کر چکے ہیں۔ ضلع خیر پور میں ادر کیڈر اساتذہ تنظیم کے صدر شوکت منگی ،ضلع گھوٹکی کے صدر سدھیر احمد ،ضلع نوشہرو فیروز کے صدر مدثر سہتو ،ضلع سانگھڑ کے صدر محمدعثمان انٹر اور ضلع سکھر کے صدر زبیر احمد سندھی نے گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ (گسٹا مہیسر )کی قیادت کو یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ9سال سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کے حقوق کیلئے جو بھی ہمارا ساتھ دیگا ہم بھی اسکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سال2012کے دوران سندھ کے ضلع گھوٹکی میں222،ضلع نوشہرو فیروز 128،ضلع خیر پور 314،ضلع سانگھڑ 89اور ضلع سکھر میں 69مختلف کیڈر کے اساتذہ بھرتی کئے گئے تھے جن میں سندھی لینگویج ٹیچرز ،ڈرائنگ ٹیچرز ،اورینٹل ٹیچرز ،عربک ٹیچرز اور دیگر کیڈر کے اساتذہ شامل تھے ۔ضلع سکھر کے صدر زبیر احمد سندھی نے کہا کہ سال2012کے ادر کیڈراساتذہ کی تنخواہوں کیلئے جو بھی بات کرے گا ہم اس کے ساتھ دینگے اور حمایت بھی کرینگے مقصود مہیسرہمارا مسئلہ اٹھار ہے ہیں جس قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم گسٹا خاصخیلی گروپ کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی احتجاج میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں ہمارے ضلع کے ایک میل اور فیمیل اساتذہ تنخواہ کی آس لئے اللہ کو پیارے ہو گئے۔ضلع نوشہرو فیروز کے صدر مدثر سہتو نے کہا کہ گسٹا مہیسر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے بعد نوشہرو فیروز کے اساتذہ کراچی کے احتجاج میں ساتھ ہوں گے،نوشہرو فیروز میں جو طاقتور ہیں انہیں تنخواہیں مل رہیں ہے باقی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ضلع گھوٹکی کے صدر سدھیر احمد نے کہا کہ تنخواہوں کے لئے درجنوں احتجاج کئے مگر شنوائی نہ ہوئی اب تک اسکروٹنی کا عمل جاری ہے نہ جانے کتنے عرصے یہ سلسلہ جاری رہے گا پر امید ہیں کہ گسٹا مہیسر کی قیادت میں مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ضلع خیر پور کے صدر شوکت منگی نے کہا کہ تنخواہوں کا معاملہ اتنا طویل ہو گیا کہ ضلع کے4اساتذہ انتقال کر چکے ہیںہمارا موقف واضح ہے کہ سال2012کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں کے سلسلے میں جو جب جہاں بھی آواز اٹھائے گا ہم کسی تفریق کے بغیر وہاں پہنچیں گے کیونکہ محکمہ کی جانب سے اساتذہ کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔ضلع سانگھڑ کے صدر محمد عثمان انٹر نے کہا کہ اساتذہ9سالوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں گسٹا مہیسر کی حمایت خوش آئند ہے گسٹا خاصخیلی گروپ نے2019میں ہمارا مسئلہ اٹھایا تھا مگر انہوں نے ذاتی مطالبات منوالئے اور ہمیں پیچھے چھوڑ دیا مگر مقصود احمد مہیسر ہمارے ساتھ ہیں ۔ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین ظہیر احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں اسکروٹنی رپورٹ کے مطابق3800اساتذہ کی بھرتیاں کی گئیں جن میں سے593اساتذہ کو تنخواہیں مل رہیں ہیں مگر باقی اساتذہ 9سالوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گسٹا مہیسر گروپ کے مرکزی صدر مقصود احمد مہیسر نے سال2012کے اساتذہ کا نازک وقت پر ساتھ دیا ،اس لئے آج سندھ بھر کے دیگر اضلاع کے اساتذہ بھی اس کارواں کا حصہ بن گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں