میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم اپنی کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں اور انہیں حل کر رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ

ہم اپنی کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں اور انہیں حل کر رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں اور انہیں حل کر رہے ہیں، تین روز بعد بارشیں متوقع ہیں، اسی کی تیاری کر رہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ نالوں پر آبادی کا ہم ذکر کرتے ہیں تو سیاسی انتقام کا الزام لگتاہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ساتھ مل شہر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کے ایم سی کو نالوں کی صفائی میں مدد کرتے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ برساتی نالے سیوریج کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں، 2017 میں سندھ حکومت نے خود نالے صاف کیے تھے، برساتی نالے سیوریج کی لائنوں سے ملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک نے اب تک ایک روپے بھی نہیں دیئے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں تاخیر ہوئی ہے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں