میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا مل کر چلنے پر اتفاق

بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا مل کر چلنے پر اتفاق

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوںرہنمائوںنے ایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی اورملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،پی پی اور (ن) لیگ کی قیادت نے مسئلہ کشمیر پر حکومت کو ناکام قراردیتے ہوئے تشویش کا اظہارکیا ۔ بلاول بھٹونے کہاکہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن جادھو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے، کرونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کی گفتگو سے اتفاق کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں