میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں کل یوم استحصال منایا جائے گا

ملک بھرمیں کل یوم استحصال منایا جائے گا

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارت کے غیرقانونی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پرقوم کل بدھ کویوم استحصال منائے گی۔مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے صبح دس بجے ملک بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔گزشتہ سال اگست میں بھارتی آئین کی دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے مودی کی زیرقیادت بھارت کی فسطائی حکومت جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریتی آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے لئے بدستورجبروتشدداوردھوکہ دہی کی پالیسی پرعمل پیراہے۔وزیراعظم عمران خان بدھ کوآزادجموں وکشمیرکی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہدپرروشنی ڈالیں گے اوربھارتی فوج کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں کودرپیش مصائب بے نقاب کریں گے۔اس دن صدرڈاکٹرعارف علوی بھی ایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارت کے مظالم کی مذمت کریں گے۔ادھربزرگ حریت رہنماسیدعلی گیلانی نے عوام کے نام ایک پیغام میں بدھ کومکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں