میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر ہاؤس سندھ کے سب جیل بننے کا امکان، وفاقی حکومت پریشان

گورنر ہاؤس سندھ کے سب جیل بننے کا امکان، وفاقی حکومت پریشان

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کی فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران قائم گورنر کون ہو گا۔صورتحال نے وفاقی حکومت کو پریشان کردیا۔قانونی ماہرین نے بھی سر جوڑ لیے ۔ آئین کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گورنر ہوں گے لیکن وہ تو نیب کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سب جیل میں ہیں، تو کیا اب سندھ کا گورنر ہاؤس سب جیل بنے گا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل منگل کی صبح حج کی ادائیگی کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں، لیکن ان کی روانگی کے بعد قائم مقام گورنر کون ہو گا۔ یہ وہ سوال ہے جس پر گورنر ہاؤس کے حکام نے وفاقی حکومت سے قانونی مشورہ مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نہیں چاہتی کہ نیب کے ہاتھوں گرفتار سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی سندھ کے قائم مقام گورنر بنیں۔ اس لیے قانونی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آغا سراج درانی 10دن تک سندھ کے قائم مقام گورنر رہیں گے تو اس صورتحال میں سندھ کے تاریخی گورنر ہاؤس کو سب جیل قرار دینا پڑے گا۔آئینی ماہر اور سینئر قانون دان میاں رضا ربانی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اگر گرفتاری کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی کے اجلاس کے صدارت کر کے امور انجام دے سکتے ہیں تو قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالنے میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر بھی موجود نہ ہوں تو ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر بن سکتے ہیں۔گورنر ہاؤس کے ذمہ دار ذرائع کو فی الحال آئینی صورتحال سے متعلق وفاقی حکومت کے قانونی ماہرین کی رائے کا انتظار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں