میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات میں 489 مقدمات کا اضافہ

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات میں 489 مقدمات کا اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات میں 489 مقدمات کا اضافہ ہوگیا اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے زیر التواء مقدمات کی تعداد 40350 سے بڑھ کر 40839 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 489 مقدمات میں اضافہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک ہوا،فروری سے ابتک سپریم کورٹ کے زیر التواء مقدمات میں تقریبا تین ہزار مقدمات کا اضافہ ہو چکا ہے،یکم جولائی سے 15 جولائی تک سپریم کورٹ میں 835 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 15 جولائی تک 346 مقدمات نمٹائے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں