میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثے ،حمزہ شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

آمدن سے زائد اثاثے ،حمزہ شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت کے منتظم جج چوہدری امیر محمد خان نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ کے ساتھ حمزہ شہباز کو دوبارہ 10اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کا دلائل میں کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی دو بے نامی کمپنیاں سامنے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی کے چیف فنانشل افسر ندیل سعید ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ندیم سعید نے بتایا کہ حمزہ اور سلمان شہباز نے ایک، ایک کمپنی بنائی۔ چنیوٹ میں 155 کنال زمین خریدی، رقم سے متعلق نہیں بتایا۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے اکائونٹ میں 25ملین منتقل ہوئے ۔ حمزہ شہباز کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ تفتیش جاری ہے ۔ عدالت کے جج کے استفار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز کا 52روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی جائے ۔ جبکہ حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب حمزہ شہباز کا 50روز سے زائد جسمانی ریمانڈ لے چکاہے ، تمام ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس جمع ہے ۔ مزید جسمانی ریمانڈ کیوں دیا جارہاہے ؟گزشتہ سماعت پر بھی نیب کا یہی مئوقف تھا۔ نیب نے حمزہ شہباز سے مزید کوئی ریکوری نہیں کرنی اس لئے ان کے مئوکل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے نیب کو حمز ہ شہباز کو دوبارہ 10اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں