میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان سینئر صحافی نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈہ کرنے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا وزیراعظم نے انہیں نجم سیٹھی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بابراعوان کے مطابق انہوں نے باضابطہ ہتک عزت کا دعویٰ تیار کر کے عدالت میں جمع کرا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا راستا روکنا ہو گا۔وزیراعظم کے وکیل نے امید ظاہر کی کہ نجم سیٹھی عدالت میں اپنے دعویٰ کے دفاع کے لیے پیش ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں