میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ بن گئی ، مشاہد آئے، نثار گئے، شاہد خاقان 2018 تک وزیراعظم رہیں گے، شہباز شریف کا خواب چکنا چور

وفاقی کابینہ بن گئی ، مشاہد آئے، نثار گئے، شاہد خاقان 2018 تک وزیراعظم رہیں گے، شہباز شریف کا خواب چکنا چور

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

مری(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے، مری میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مرکز میں شامل کرنے سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق چوہدری نثار کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے لیکن کابینہ کے دیگر ارکان تقریباً وہی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں 3 سے 4 نئے وزیر شامل کیے جائیں گے جب کہ ایک مستقل وزیرخارجہ بھی تعینات کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو ہی مقرر کیا جائے گا جبکہ پرویز ملک وزیر تجارت، طارق فضل چوہدری وزیر کیڈ، احسن اقبال وزیر داخلہ ،خواجہ آصف وزیر خارجہ اور خرم دستگیر وزیر دفاع ہوں گے۔ دانیال عزیز،عبدالرحمان کانجو، خسرو بختیار اورجنید انورچوہدری کو وزیرمملکت مقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق طلال چوہدری وزیرمملکت برائے داخلہ اور مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات ہوں گی ،ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے کابینہ میں پانچ ارکان کو شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر درشن وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ، فاٹا سے اکرام خان وزیر مملکت برائے سیفران ہوں گے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم اور پاور کو ملا کر انرجی منسٹری بنا دی گئی ہے اورعابد شیر علی انرجی کے وزیر مملکت ہوں گے۔ سائرہ افضل تارڑ وفاقی وزیر صحت، بلیغ الرحمان وفاقی وزیر تعلیم،عثمان ابراہیم وزیر مملکت برائے قانون اور مشاہداللہ وزیر مملکت برائے کلائمنٹ چنیج ہوں گے،ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی عارضی نہیں بلکہ آئندہ عام انتخابات تک وزیر اعظم ہوں گے ، شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے ،ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو مرکز میں لے جانے سے پنجاب کے ترقیاتی منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں ،وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ آج بروز جمعہ کے روز حلف اٹھائے گی،ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ممکنہ طور پر 46 وزرا اور وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں