میئر کراچی سرکاری تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ضلع وسطی سرکاری مافیا نے فرائض و اختیارات کو بھاری نزرانے کے عوض فروخت کردیا ‘ دانش قریشی نامی پرائیویٹ بیٹر سرکاری چھتری تلے مافیا کا ڈان بن گیا تجاوزات مافیا سے نجات بھی ( کے الیکٹرک) کی طرح شہریوں کے گلے کا پھندا بن گئی شہر بھر میں تجاوزات و سرکاری مافیا کا راج جاری بھاری وصولیوں نے شہریوں سمیت ٹریفک و ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ضلع وسطی بلخصوص لیاقت آباد ‘ گلبرگ ناظم آباد نارتھ ناظم آباد نارتھ و نیو کراچی میں سرکاری و تجاوزات مافیا نے اپنی حکومت قائم کرلی ‘ کے ایم سی ‘ ٹاؤنز ‘ کمشنریٹ سسٹم و پولیس کی چاندنی شہر کے مصروف مقامات سمیت نجی و بڑی شاہراہوں کو تجاوزات مافیا نے ‘ پٹہ سسٹم ‘ پر غیرقانونی طور پر فروخت کردیا ٹھیلے اور پتھاروں کی بھرمار کے باعث شہری فٹ پاتھوں پر چلنے کے حق سے بھی محروم سڑکوں پر چلنے کے سبب حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ محکمہ انسداد تجاوزات کی کاروائیاں جاری ہیں مگر متعلقہ اداروں کو تاحال کامیابی نا ملنا بھی سوالیہ نشان بن گیا شدید بارشوں کی پیش گوئی اور تجاوزات کی لپیٹ میں شہر ریسکیو کا مسائل میں بڑی رکاوٹ قرار دی جارہی ہے شہر کی سڑکوں اور مصروف مقامات پر تجاوزات کی بھرمار سے ٹرِیفک مسائل اور حادثات معمول بن گئے ہیں۔ دیگر اضلاع کی طرح نارتھ کراچی میں بھی تجاوزات مافیا کا کھلا راج شہریوں کا کہنا ہے کہ مزکورہ ادارے اس گورکھ دھندے کے پس منظر میں اپنا غیرقانونی کاروبار چلا رہیں ہیں میئر کراچی مرتضی وہاب بھی تجاوزات کا کوئی حل نہ نکال سکے کہتے ہیں کہ شہری ساتھ دیں تو اس مسئلے سے نمٹا جاسکتا ہے۔ سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت اور میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی ماتحت افسران کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے پابند کرنے میں بے بس نظر آتے ہیں تجاوزات سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی حکم عدولی ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر و ڈپٹی مئیر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔