نان فائلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک 2لاکھ 10ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں ہیں جبکہ 61ہزار 996سمز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر بحال کیں۔ذرائع نے بتایاکہ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا، مجموعی طور پر 5لاکھ 6 ہزار 6سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔یاد رہے کہ مجموعی طور پر ایف بی ار نے 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک کرنی ہیں۔