میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں،افغان حکومت

امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں،افغان حکومت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے دو امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان نے دوحہ میں اقوام متحدہ اور 30 سے زائد غیرملکی خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں ابھی افغانی قید ہیں جن کی رہائی کے لیے امریکا کے افغانستان میں خصوصی ایلچی سے بات چیت ہوئی ہے ۔ترجمان طالبان نے مزید بتایا کہ افغانستان کی جیل میں اس وقت 2 امریکی شہری قید ہیں اور ہم ان کو رہا کرسکتے ہیں لیکن اس کے بدلے امریکا بھی گوانتانا موبے سے افغان قیدیوں کو رہا کرے ۔امریکا کی جانب سے تاحال اس بات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں