میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاستی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیے، وزیراعظم

ریاستی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سفارتی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہئے اورریاستی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا چاہئے کیونکہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان کونسل کے 23 ویں اجلاس کے ورچوئل سیشن سے خطاب میں کہا کہ سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا،ترقی یافتہ ممالک کوماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہئے، پاکستان رواں سال کے اختتام پر مواصلات سے متعلق ایس سی او اجلاس کی میزبانی کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایس سی او اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا کومعاشی اور سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کو امن ، استحکام ، سلامتی اور ترقی کے حوالے سے اپنا کردار بڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کنکٹیویٹی جدید عالمی معیشت میں کلیدی اہمیت اختیار کرچکی ہے، کنکٹیویٹی کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہوگی، ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی تعمیرکے ذریعے معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں