میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی دور میں کورونا کی 3 ارب ڈالر امداد میں خردبرد

پی ٹی آئی دور میں کورونا کی 3 ارب ڈالر امداد میں خردبرد

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی دورحکومت میں کورونا وبا کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی 3 ارب ڈالر کی امداد 620 کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف ہوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے اور نیب کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وبا کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی امداد کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف ہوا ہے، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ٹی ای آرایف اسکیم کے تحت 620 صنعت کاروں کو10 برسوں کیلئے بلاسود 3 ارب ڈالر دیے۔رکن پی اے سی برجیس طاہرنے کہا کمیٹی کوبتایا جائے کہ اس رقم سے کہاں سرمایہ کاری کی گئی جس پر رکن پی اے سی محسن عزیزنے کہا کہ اسکیم سے 32 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا اور 4 ارب ڈالر کی برآمدات بڑھیں، اس طرح کی سہولیات ماضی میں بھی دی گئیں۔دوران اجلاس پی اے سی نے آڈیٹرجنرل کو3 ارب ڈالرکا پرفارمنس آڈٹ کرنے جبکہ ایف آئی اے اورنیب کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نورعالم خان نے کہا کہ ا?رمی چیف اور سیکریٹری دفاع کو بھی لکھیں کہ آئی ایس آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں