میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھرپارکر، 3 دن میں 60 افراد کو سانپ نے ڈس لیا

تھرپارکر، 3 دن میں 60 افراد کو سانپ نے ڈس لیا

جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

تھرپارکر میں 24  گھنٹوں کے دوران اسلام کوٹ کے مختلف دیہات میں 15 افراد کو سانپ نے ڈس لیا۔ گزشتہ 3 روز کے دوران سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ 60 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تھرپارکر میں بارش کے بعد سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایم ایس اسلام کوٹ اسپتال ڈاکٹر عبدالستار لنجو کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ کل 60 مریضوں کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سانپ کے کاٹنے کے تمام مریضوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں