میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 63 فیصد کم

ملکی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 63 فیصد کم

جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور دوسری جانب تجارتی خسارے میں بھی 63 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جون کے دوران برآمدات آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران درآمدات تین فیصد کمی کے ساتھ 4 ارب 18 کروڑ ڈالر رہیں، تفصیلات  کے مطابق جون میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جون میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.81 ارب ڈالر رہا، سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں 19 فیصد جبکہ درآمدات میں 47 فیصد اور تجارتی خسارے میں 63 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں