میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لینڈ سلائیڈنگ ، بھارتی فوج کا کیمپ تباہ،ہلاکتیں 34ہوگئیں

لینڈ سلائیڈنگ ، بھارتی فوج کا کیمپ تباہ،ہلاکتیں 34ہوگئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست منی پور میں تین دن قبل مٹی کا تودہ گرنے سے بھارتی فوج کا کیمپ تباہ ہوگیا تھا جس کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی جس میں سے 26 بھارتی فوج کے اہلکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں تین روز قبل امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا تھا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے قائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی تھی۔مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے تھے۔ ریسکیو ادارے نے پہلے روز امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکالی تھیں جن میں سے ایک ریلوے ملازم اور 7 فوجی اہلکار تھے۔تاہم 3 روز میں امدادی کاموں کے دوران اب تک 34 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 26 ٹیریٹوریل آرمی کے اہلکار ہیں۔ اسی طرح 13 آرمی اہلکاروں اور 5 سویلین کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔اب بھی 28 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تاہم ان کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور ٹیم فوجی رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم کر رہی تھی۔یہ فوجی رضاکار سویلین ہوتے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ہیں اور رضاکارانہ طور پر فوج میں بھرتی ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں