میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(بیورورپورٹ)راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس تیز رفتار کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اور اوور اسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے باعث 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں بعدازاں ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ڑوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں