میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،جرائم میں اضافہ، ایس ایس پی کا عہدہ تین ہفتے سے خالی

حیدرآباد،جرائم میں اضافہ، ایس ایس پی کا عہدہ تین ہفتے سے خالی

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں منظم جرائم میں اضافہ، ایس ایس پی کا عہدہ گذشتہ تین ہفتے سے خالی، ڈی آئی جی بھی چھٹی پر روانہ، سندھ کا دوسرا بڑا شہر اعلیٰ پولیس افسران کے بغیر چلنے لگا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں منظم جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، گذشتہ تین ہفتے سے ایس ایس پی حیدرآباد کا عہدہ خالی ہے جبکہ ایس ایس پی کا اضافی چارج ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر مہناس کے پاس ہے، ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاھ بھی 10 دن ہکی چھٹی پر روانہ ہوگیا جس کے بعد سندھ دوسرا بڑا شہر حیدرآباد اعلیٰ پولیس افسران کے بغیر چلنے لگا ہے، ایس ایس پی نے نہ ہونے کے باعث شھر میں منظم جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، حیدرآباد شھر کے تھانہ ہوسڑی، ٹنڈو یوسف، راہوکی، ٹنڈوجام، ہٹڑی،بلدیہ، بھٹائی ننگر نسیم ننگر، حالی روڈ قاسم آباد، حسین آباد اور ایئرپورٹ کے حدود میں جوا کے اڈوں کے قیام کے ساتھ چرس، آئس، شراب سمیت دیگر منشیات کی سرعام فروخت جاری ہے، پولیس ہفتیوار لاکھوں روپے کی منتھلی لینے میں مصروف ہے شھر بھر میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، ایس ایس پی کی تشکیل کردہ اسپیشل آر آر ایف ٹیم بھی فعال ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں