میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم ، ٹی ای او حیدرآباد سٹی آس کرپشن کا گڑھ بن گیا

محکمہ تعلیم ، ٹی ای او حیدرآباد سٹی آس کرپشن کا گڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ تعلیم حیدرآباد، ٹی ای او حیدرآباد سٹی آفیس کرپشن کا گڑھ بن گئی، ٹی ای او قاسم مری فوتی والد کے بلز پر بھاری رشوت مانگ رہا ہے، حافظ جنید انصاری، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حیدرآباد کی مختلف آفیسز کرپشن کا گڑھ بن گئی ہیں، ٹی ای او سٹی حیدرآباد کی آفس میں مختلف کاموں کی مد میں لاکھوں روپے لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حیدرآباد کے رہائشی حافظ جنید انصاری نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کا والد محکمہ تعلیم حیدرآباد میں ملازم تھا اور دوران سروس فوت ہوگیا جس کے مختلف مد کے بلز پر ٹی ای او پرائمری قاسم مری بھاری رشوت طلب کر رہا ہے، نہ دینے پر دہمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، حافظ جنید انصاری نے سیکریٹری تعلیم و دیگر اعلیٰعہدیداروںسے اپیل کی کہ کرپٹ ٹی ای او پرائمری قاسم مری کے خلاف کارروائی کی جائے، واضح رہے کہ قاسم مری سٹی کے اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر بھی ہے، دوسری جانب قاسم مری سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں