میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس ، نیب نے 33ارب وصول لیے

جعلی اکائونٹس کیس ، نیب نے 33ارب وصول لیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جعلی اکائونٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے، لیکن اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے’۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وفاقی وزیر نے مبینہ کرپشن کے باعث حکومت سندھ پر تنقید کی ہے۔اپنے حالیہ دورہ کراچی میں فواد چوہدری نے سندھ کے حکمرانوں اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر بیرون ملک منی لانڈرنگ کے لیے عوامی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے ‘تھرڈ پارٹی’ کے ذریعے وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ کو دیے جانے والے فنڈز کی نگرانی کی بھی وکالت کی تھی۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ‘حکومت سندھ کو ملنے والا پیسہ دبئی، کینیڈا اور یورپ سے برآمد ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں