ڈرنے والانہیں،پیرکو اکیلانیب دفترجاکرگرفتاری دوں گا،سعیدغنی
شیئر کریں
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔نیب میرے خلاف الزامات پر تحقیقات کرے، نیب سے کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کریں، ضمانت نہیں لوں گا۔ہفتے کوصوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پیر کو نیب کراچی کے دفتر جائیں گے ،انہوں نے سوال کیا کہ چیئرمین نیب حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے؟، نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالتے، لگتا ہے چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس بھی ہے۔سعیدغنی نے کہاکہ چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، چیئرمین نیب کے بارے میں بات کرنے پر کبھی کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا، خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے، اس ظلم کیخلاف بات کرنے پر کہا گیا میرے خلاف 31 اے کے تحت کارروائی کی جائیگی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایک اور پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نیب کراچی میں میرے خلاف کوئی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں، مجھے تحقیقات سے کوئی خوف نہیں، کریں تحقیقات،ویسے میں چیئرمین نیب کیخلاف اتنے عرصے سے بات کر رہا ہوں، کبھی تحقیقات31 اے کا ذکر نہیں آیا مگر جیسے ہی حلیم عادل شیخ کیخلاف بیان دیا تو یہ سب ہونے لگا۔سعید غنی نے کہاکہ میں نے آج تک یونس میمن کو نہیں دیکھا، نہ کبھی فون نہیں آیا، نہ بات ہوئی، نیب لوگوں کی ساکھ کو مجروح کرتا ہے، نیب لوگوں کی عزت اچھالتا ہے، نیب کی وجہ سے لوگوں نے خود کشیاں کی ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ شوق سے انتقامی کارروائیاں کریں، پیپلزپارٹی نے کبھی ماضی میں انتقامی کارروائی کی نہ آگے کرے گی ۔ایم کیوایم سے متعلق بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ اس کا طرز سیاست ماضی جیسا ہی ہے، بس چہرہ بدل گیا ہے، کراچی میں لوگوں کی رائے سنیں، ایم کیوایم کراچی سے فارغ ہوچکی ہے۔سعید غنی نے بتایا کہ فردوس شمیم سے متعلق بھی نیب میں کچھ چیزیں ہیں، لاڈلوں کیخلاف بات کرنے سے یہ ساری کارروائیاں ہوتی ہیں، تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے پیر کو نیب کے دفتر اکیلا جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ ارباب غلام رحیم جہاں بھی گئے ہیں اس پارٹی کو برباد کیا، پی ٹی آئی کو بھی برباد کریں گے۔