میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ کاپنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کاپنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم دیتے ہوئے قبرستانوں میں تدفین کے لیے پیسوں کی وصولی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت کو تدفین مفت کرنے سے متعلق قانون میں ترامیم کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ چیف جسٹس نے احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہری ساری زندگی حکومت کو مختلف اشیا ء خریدنے پر ٹیکس ادا کرتا ہے ،مرتے وقت بھی اس سے قبر اور دیگر اشیا ء کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں ،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متعلقہ شہری کی تدفین کا خرچہ اٹھائے ۔فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے فری ٹرانسپورٹ فراہم کرے ،انتظامیہ قبرستانوں کی دیکھ بھال اور درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔ فیصلے میںایل ڈی اے کو نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں قبرستانوں کی جگہ مختص کرنا لازمی قرار دیا گیاہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے چار شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں ،شہر خاموشاں اتھارٹی کو مکمل اختیارات کے ساتھ فعال کیا جائے ،شہر خاموشاں اتھارٹی میں پڑھ لکھے افراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے ،حکومت کو بحیثیت مسلمان روایات اور اسلامی قوانین کی روشنی میں قبرستانوں کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں