بھارتی فوج میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے
ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جولائی ۲۰۲۱
شیئر کریں
بھارتی سی ڈی ایس اور ورائیر چیف کے اختلافات میڈیا میں کھل کر سامنے آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بپن راوت کی سیاسی تقرری، ہندوستانی فوج کے پول کھولنے لگی،پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارتی دفاعی اْمور سنبھالنے والے آپس میں ہی لڑ پڑے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی افواج کی جھوٹی شان وشوکت کے پرخچے دْنیا کے سامنے بکھرنے لگے،بپن راوت نے زمینی افواج کو بر تر کہا۔پلوامہ میں ہزیمت کے بعد بپن راوت نے بھارتی ائیر فورس کو معاون کہا،بھارتی ائیر چیف نے سی ڈی ایس بپن راوت کے بیان کی نفی کر دی۔بپن راوت کی سربراہی میں ہندوستان کو کبھی رافیل طیاروں میں کرپشن، پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے۔